لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری دفاع کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیاگیا،ملکی فضاؤں کو دشمن کے ڈرونز سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ میں اہم پیش

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری دفاع کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیاگیا،ملکی فضاؤں کو دشمن کے ڈرونز سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہے کہ اینٹی ڈرون گن EMG-150 دشمن کے کسی بھی ڈرون کو باآسانی فضا میں ناکارہ بنا سکتی ہے ۔اینٹی ڈرون گن 2 سے 3 کلومیٹر کی رینج میں دشمن کے ڈرون کو جام کر کے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب بھر میں سول ڈیفنس کو اینٹی ڈرون گنز فراہم کریگا،سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اینڈ اینٹی ڈرون سکواڈ کی NRTC سے تربیت کروائی جا رہی ہے۔
