ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل آ گیا

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک )  ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے

حیاتیات Mar 20, 2026 IDOPRESS

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر مسلط اسرائیلی و امریکی جنگ کی مذمت میں ایک لفظ نہیں کہا۔ ایران کی جوابی کارروائی پر فرانسیسی صدر کی تشویش افسوس ناک ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ’’ تہران میں ایندھن کا ذخیرہ اڑایا گیا، لاکھوں لوگ زہریلے مواد سے متاثر ہوئے، فرانس کے صدر میکرون تب نے مذمت نہ کی۔ ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی حملے پر بھی میکرون کو تشویش نہیں تھی۔‘‘

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے علیٰحدہ علیٰحدہ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکہ اسرائیل کی عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے خلاف علاقائی مستعدی پر زور دیا۔

عباس عراقچی نے کشیدگی بڑھانے والی امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف علاقائی ممالک میں باہمی تعاون پر زور دیا۔عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں