نوروز امن، امید اور روشنی کا پیغام لے کر آئے گا: صدرِ آصف علی زرداری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی

حیاتیات Mar 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی علامت ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی و مذہبی تنوع ہماری قومی طاقت ہے، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں نوروز منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بہار خوشیوں کے بجائے درد لے کر آئی ہے اور نوروز کے خطوں میں پھولوں پر ملبہ اور خون کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔


صدرِ مملکت نے کہا کہ افغانستان میں عوام کو نوروز منانے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

صدر زرداری نے نوروز منانے والے افغان عوام کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوروز اندھیروں کے خاتمے کا پیغام لائے گا، جنگ کے بادل چھٹیں گے اور امن کی روشنی پھیلے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں