ایران اور حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں ،طویل جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے آرمی چیف ایال زامیر نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری کارروائی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسرائیل ایک طویل

حیاتیات Mar 23, 2026 IDOPRESS

تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے آرمی چیف ایال زامیر نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری کارروائی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسرائیل ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایال زامیر کا کہنا تھا کہ ایران اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی کارروائیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج زمینی کارروائیوں کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بھی تیار ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران لبنان میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں کے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابقاسرائیل کے آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مہم کے اختتام پر حزب اللہ تنہا اور الگ تھلگ رہ جائے گی، جبکہ اسرائیل اس کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان میں کشیدگی کے باعث خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں