کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی کو معاف کرنا حکومت کا کام نہیں،بانی کے وکلا ان کے کیسز کی پیروی کو بہتر کریں۔ نجی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی کو معاف کرنا حکومت کا کام نہیں،بانی کے وکلا ان کے کیسز کی پیروی کو بہتر کریں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ ہم عدالت کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،بانی کی رہائی حکومت کا نہیں، عدالتوں کا کام ہے،اگر عدالت بانی کو بے گناہ سمجھے تو معاف کردے۔
گورنر سندھ کاکہناتھا کہ نوازشریف نے ملک کو مضبوط بنایا،میں اس صوبے کا گورنر ہوں، میرا کردار تعمیری ہوگا،ہمارا کام اقدار کی سیاست ہے، اقتدار کی نہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملکر صوبے کے حق کی جنگ لڑیں گے۔
