لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست ایڈووکیٹ وشال احمد شاکر نے سینئر قانون دان عامر سعید راں کی وساطت سے دائر کی۔
دوران سماعت وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے 15 روز میں اپنے حق میں فیصلہ کروا لیا، فردِ جرم عائد ہونے سے قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے بریت کی درخواستیں دائر کیں، سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو بری کیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اس مقدمے کو اتنا عرصہ گزر گیا اور آپ آج عدالت آگئے ہیں؟ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
