لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف تجزیہ کار اور صحافی ارشاد بھٹی اپنی منفرد اندازِ گفتگو اور بے باک رائے کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف تجزیہ کار اور صحافی ارشاد بھٹی اپنی منفرد اندازِ گفتگو اور بے باک رائے کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے مختلف نیوز چینلز پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور سنجیدہ موضوعات کو بھی دلچسپ انداز میں پیش کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے دو ٹوک تجزیوں کو بڑے شوق سے دیکھا اور سنا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حال ہی میں عید کے ایک خصوصی پروگرام میں انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ اور سابقہ اداکارہ سماء بھٹی کے ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنی محبت بھری زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ کسی اپنے کو ہمیشہ کے لیے کھو دینا زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔
اس موقع پر سماء راج نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ارشاد بھٹی نہایت سادہ مزاج انسان ہیں اور انہیں سادہ کھانے جیسے دالیں اور مکس سبزی پسند ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی سے پہلے وہ فضول خرچ تھیں، مگر اب انہوں نے سوچ سمجھ کر خرچ کرنا سیکھ لیا ہے۔
یہ جوڑا اس وقت اپنی ازدواجی زندگی میں خوش اور مطمئن دکھائی دیتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ نئی زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہا ہے۔
