موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے، احسن اقبال

جدہ (محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں علم حاصل کرنا نہایت ضروری

حیاتیات Mar 24, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے، معرکہ حق میں ہمارے جذبہ ایمانی کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم نے دشمن کے گیار ہ جہاز گرائے، جبکہ سعودی عرب سے اپنی لازوال دوستی پر پاکستان کو فخر ہے وہ یہاں جدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پاکستان کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان یوتھ ونگ کے فوکل پرسن ملک منظور حسین اعوان نے کیا تھا جس میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احسن اقبال عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ پہنچے تھے ، انہوں نے کہا مسلم لیگ نے جب جب پاکستان کو معاشی طور پر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے اقتدار کے ہوس رکھنے والوں نے مسلم لیگ کی حکومت کو ختم کیا ، آج مسلم لیگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پھر اڑان پاکستان کے ایجنڈے پر کام شروع کیا ہے، عالمی حالات میں دنیا بھر کی طرح پاکستان پر بھی مشکلات کا وقت ہے مگر حکومت نہایت دانشمندی سے اپنے سفر پر گامزن ہے، ہم اس صورتحال میں بھی مقابلہ کررہے ہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھر پوری عسکری طاقت سے سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور ہر دشمن کے دانت کھٹے کررہے ہیں ہمارے نوجوان پاکستان کی دفاع میں جانوں کا نظرآنہ پیش کر رہے ہیں پاکستان کے عوام کو شہداء کے خاندانوں پر فخر ہے جو اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں میں اپنے علاقے کے شہداء کے والدین سے ملا ہوں اور انکی ہمت پر فخر محسوس کرتا ہوں ایسے میں ملک کے اندر موجود کچھ لوگ اندرونی دہشت گردگی میں ملوث ہیں انکے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات سے متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ مگر وزیر اعظم بچت اسکیم سے اس پر قابو پارہے ہیں انہوں نے کہا کہ قران کی ہدایات کو اپنا محور بنا لیں تو سب مشکلیں آسان ہوجاتی ہیں انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق ادا کررہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنی بر آمدات کو بڑھائیں ہمیں یہ برآمدات 2047 تک 400ارب ڈالرز سے بڑھا کر 1000 ارب ڈالر کرنا ہونگی،ہمیں اپنے پڑوس بھارت کا مقابلہ کرنا ہے جب بھارت اور پاکستان اپنی سو سالہ یوم آزادی منارہے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی پتے الگ ہوسکتے ہیں لیکن سب کا ڈاک خانہ ایک ''پاکستان'' ہے، تقریب سے رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا، میزبان ملک منظور حسین اعوان، عبدالخالق لک، پی پی پی برطانیہ کے خواجہ کلیم، شرجیل راؤ، خواجہ محمد اسلام، رانا محمد اشرف ، حنیف خان نے خطاب کیا جبکہ تحریک انصاف کے رکن انجم وڑائچ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور تلاوت کلام پاک قاری محمد آصف نے بڑی خوش الحانی سے کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں