پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر ہو گئیں ، انسدادِ دہشت

Nov 20, 2025 IDOPRESS

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر ہو گئیں ، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں دونوں ممالک کی کامبیٹ ٹیموں نے شرکت کی، تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ مشق آٹھ نومبر سے انیس نومبر تک جاری رہی جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز تھے۔ پاک آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے مشق میں بھرپور حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق فوجی مشق کے دوران تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاکستانی جنرل رینک کے افسران اور سینئر انڈونیشین عسکری حکام نے شرکت کی۔دونوں ممالک کے فوجیوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل استعداد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مشق میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سے متعلق ڈرلز اور طریقہ کار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، خصوصاً شہری علاقوں میں آپریشنز اور آئی ای ڈی کے مقابلے کے اقدامات بھی شامل تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں