گریڈ 18 کے پولیس افسر نوکری سے برخاست

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر بلال قیوم کو جعلی نوٹوں کی انکوائری میں ڈسمسں فرام سروس کردیا گیا۔ بلال قیوم نے

Nov 20, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر بلال قیوم کو جعلی نوٹوں کی انکوائری میں ڈسمسں فرام سروس کردیا گیا۔ بلال قیوم نے عامر نامی شخص کو 50 لاکھ کے جعلی نوٹ دیے تھے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر اقبال نامی شخص 3 جون 2023 کو مسلم کمرشل بینک ایمپوریل مال میں 50لاکھ روپے کے جعلی نوٹ جمع کراتے پکڑاگیا تھا۔ ایف آئی اے کی تفتیش پرعامر اقبال نے انکشاف کیا کہ یہ رقم اسے سی پی او آفس لاہور میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم نے دی تھی جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی،فوٹیج میں بلال قیوم کی گاڑی کو جاتے دیکھا گیا۔ واقعے کے بعد ابتدائی طور پر بلال قیوم کو 120 دن کیلئے معطل کیا گیا تھا۔

ایس پی کیماڑی اور دیگر دونوں عہدے کراچی کے امیر ترین سب ڈویژن کہلاتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس علاقے میں پولیس افسران کو ایک کروڑ روپے کی اوپر کی کمائی ہوتی رہی ہے۔ ماری پور سب ڈویژن کی موچکو پولیس چوکی اوپر کیآمدنی کے حوالے سے کراچی کی امیر ترین چوکی کہلاتی ہے۔ اسپیشل برانچ نے اس تعیناتی کے دوران بلال قیوم کے خلاف ایرانی تیل کی سمگلنگ اور فروخت سے بھتہ لینے کی رپورٹ جاری کی تھی۔ بعد ازاں انہیں معطل کیا گیا تھا

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں