کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سارے افراد ’لیزبین، گے، بائی سیکسوئل، ٹرانس جینڈرز‘ (ایل جی بی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سارے افراد ’لیزبین، گے، بائی سیکسوئل، ٹرانس جینڈرز‘ (ایل جی بی ٹی کیو) کے خلاف باتیں کرتے ہیں لیکن کوئی بھی ملک میں جاری ’بچہ بازی‘ پر بات نہیں کرتا۔نادیہ جمیل کی جانب سے نوجوان لڑکیوں کے گروپ سے خطاب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے معاشرے کے تلخ حقائق پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک صحافی نے خفیہ کیمرے کے ساتھ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بچوں کے 9 جسم فروشی کے اڈے ڈھونڈ نکالے، جہاں 7 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کی جسم فروشی جاری تھی۔
