ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر)  کے ٹرینوں پر مسلسل چھاپے،1993بغیر ٹکٹ مسافروں کوجرمانہ

لاہور (آئی این پی) ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر)پاکستان ریلوے ناصر نذیر نے 12سے 18نومبر کے دوران مختلف ٹرینوں پر مسلسل چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران سیکڑوں بغیر

Nov 21, 2025 IDOPRESS


لاہور (آئی این پی) ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر)پاکستان ریلوے ناصر نذیر نے 12سے 18نومبر کے دوران مختلف ٹرینوں پر مسلسل چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران سیکڑوں بغیر ٹکٹ مسافروں سے لاکھوں روپے وصولی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر)ناصر نزیر کی قیادت میں ہیڈ کوارٹرز ٹکٹ لیس چیکنگ سکواڈ نے مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔ ان کاروائیوں کے دوران مختلف سیکشنز پر چلنے والی مختلف ٹرینوں میں کاروائیاں کی گئیں جن میں لاہور-ساہیوال، ساہیوال-خانیوال، لاہور-فیصل آباد، فیصل آباد-شورکوٹ، خانیوال-ملتان-روہڑی کے علاوہ دیگر سیکشنز بھی شامل ہیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس، تیزگام، خیبر میل، عوام ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس پر خصوصی چھاپے مارے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں