کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس،مقدمہ درج کرنے کا حکم 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم  دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر

Nov 21, 2025 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس مبین لاکھو نے کہاکہ لگتا ہے تربیت کے کتابچے بھی تفتیشی افسران کو نہیں پڑھائے جاتے،کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں 10سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،مختلف علاقوں سے لاپتہ 4شہری بازیابی کے بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ دونوں کی بازیابی کیلئے 3ارب روپے مانگے جا رہے تھے،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا تاوان ادا کرکے شہری واپس آئے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے بعد مقدمہ درج نہیں کیا، بازیاب افراد تھانے گئے لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، پولیس نے کہاکہ بیان میں لکھو کہ خود پکنک منانے گئے تھے،آئینی بنچ نے کہاکہ لاپتہ شہری واپس آ چکے، درخواست کا مقصد پورا ہو چکا ۔

عدالت نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ مقدمہ درخواست گزار کے بیان کے مطابق درج کیا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں