کراچی(آئی این پی) کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر2 خواتین سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالرزبرآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی

کراچی(آئی این پی) کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر2 خواتین سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالرزبرآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز حکام نے 2 خواتین سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار 619 ڈالر برآمد کرلیے۔
حکام نے بتایا کہ پروفائلنگ اور باریک بینی سے چیکنگ کے دوران امال اور منال خان کے سامان کی تلاشی لی گئی،امال کےسامان سے 2 کلو سونا اور 6 ہزار 143امریکی ڈالرز برآمد ہوئے جبکہ منال کے سامان سے 1 کلو سے زائد سونا اور 5 ہزار 476 امریکی ڈالر زبرآمد ہوئے۔
برآمد سونے اور غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے ہے تاہم ابتدائی کارروائی کے بعددونوں خواتین کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
