اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریسرچ اینڈ انوویشن (RAI) کی جانب سے جاری کردہ پولیٹیکل سروے 2026 میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں سیاسی عمل،

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریسرچ اینڈ انوویشن (RAI) کی جانب سے جاری کردہ پولیٹیکل سروے 2026 میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں سیاسی عمل، حکومتی کارکردگی اور مجموعی ملکی صورتحال کے حوالے سے محتاط امید پیدا ہو رہی ہے، تاہم بے روزگاری، مہنگائی اور کرپشن بدستور بڑے چیلنجز قرار دیئے گئے ہیں۔
جنوری 2026 میں شائع ہونے والا یہ سروے 25 ہزار سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے، جسے 95 فیصد اعتماد کی سطح کے ساتھ مرتب کیا گیا۔ سروے کے مطابق 26 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، جو گزشتہ سال 21 فیصد تھا، جبکہ ملک کو غلط سمت میں جاتا دیکھنے والوں کی شرح کم ہو کر 46 فیصد رہ گئی ہے ۔
سروے کے مطابق نوجوانوں میں سیاسی شعور اور شرکت میں اضافہ ہوا ہے، 70 فیصد نوجوان ووٹ ڈالنے کے خواہاں جبکہ 74 فیصد ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔ مجموعی طور پر رپورٹ میں نوجوانوں کے رویئے کو ’’محتاط امید‘‘ قرار دیا گیا ہے، جس میں بہتری کے آثار تو موجود ہیں، مگر حکمرانی، احتساب اور معاشی نظم و نسق پر سنجیدہ کام کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
