28 جنوری کو یاسین ملک کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ ہے:مشعال ملک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنمایاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مشال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یاسین ملک کو 28

چپ ٹیک Jan 9, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنمایاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مشال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یاسین ملک کو 28 جنوری کو پھانسی دی جا سکتی ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، میں صرف اپنے شوہر کے لیے نہیں بلکہ لاکھوں شہداء کے لیے نکلی ہوں ۔

راولپنڈی راجہ بازار کے باجوڑ پلازہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کشمیر کی تحریک سیاست نہیں، قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے، ہم ووٹ یا اقتدار کے لیے نہیں نکلےکشمیری اور فلسطینی آج حق و باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین نسل کشی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں پامال کی گئیں لاکھوں کشمیری شہید ہزاروں لاپتہ ہیں مگر دنیا خاموش تماشا ئی بنی ہوئی ہے، مساجدشہید کی جا رہی ہیں، خاموشی ظلم کو طاقت دیتی ہے، خوف کے بت توڑنا ہوں گے، مشعال ملک نے کہا یاسین ملک ساڑھے چھ سال سے تنہائی سیل میں قید ہیں، انہیں وکیل اور اہلِ خانہ اسے ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں