واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینیٹ نے وینزویلا کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک غیر معمولی دو جماعتی اقدام کرتے ہوئے ان کے فوجی اختیارات محدود

سورس: File
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینیٹ نے وینزویلا کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک غیر معمولی دو جماعتی اقدام کرتے ہوئے ان کے فوجی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی راہ ہموار کر دی ہے۔ یہ اقدام وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی خفیہ گرفتاری اور امریکی فوجی کارروائیوں پر بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں اہم ابتدائی ووٹنگ میں پانچ ری پبلکن سینیٹرز نے بھی حمایت کی۔ قرارداد کے تحت کانگریس کی واضح منظوری کے بغیر وینزویلا کے خلاف مزید امریکی فوجی کارروائیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ حتمی ووٹ آئندہ ہفتے متوقع ہے، جسے محض رسمی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔ منظوری کی صورت میں یہ دہائیوں بعد کانگریس کی جانب سے جنگی اختیارات پر سب سے مضبوط مؤقف ہوگا۔
