اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کے مکمل  علاج  تک پارلیمنٹ  ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات  اور  مکمل  علاج  تک پارلیمنٹ  ہاؤس کے باہر

چپ ٹیک Feb 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی، اس سلسلے میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں