فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل ہو گی ،موبائل فون کے پیکیج مہنگے نہیں ہونگے،پی ٹی اے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل صبح 10بجے ہو گی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام

چپ ٹیک Mar 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل صبح 10بجے ہو گی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی میں شرکت کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کئے ہیں،موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹ ویئر چیک کیا۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کاکہناتھا کہ فائیو جی آنے سے موبائل فون کے پیکیج مہنگے نہیں ہونگے،پی ٹی اے یقینی بنائے گا کہ پیکجز کی قیمت نہ بڑھے،پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بنایا ہے،صارفین کو کوالٹی آف سروس فراہم کرنے کیلئے نیا میکانزم بنایا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہناتھا کہ 5کمپنیوں نے فائیو جی موبائل ہینڈسیٹ تیار کرنا شروع کردیئے ہیں،40سے 45ہزار میں فائیو جی موبائل ہینڈ سیٹ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں