ایران کا اسرائیل پر حملوں کی 37 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان 

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر

چپ ٹیک Mar 11, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔

پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن کی 37 ویں لہر کے دوران تقریباً تین گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق جنوبی تل ابیب میں واقع سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا جبکہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ پر بھی میزائل داغے گئے۔

بیان کے مطابق ان حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر نامی میزائل استعمال کیے گئے جن میں متعدد وارہیڈز نصب تھے، جبکہ قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن بتایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 گزشتہ ماہ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں