تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی صدر کے مشیر اور صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے کہاہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں ۔ الجزیرہ کے مطابق مجتبیٰ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی صدر کے مشیر اور صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے کہاہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں ۔
الجزیرہ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی اسرائیلی اور امریکی حملے کے دوران زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کے بعد اب یوسف پزشکیان نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں واضح کیا کہ ’’ مجھے خبر ملی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد میں نے اپنے جاننے والوں سے رابطہ کیا اور مجھے بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں ۔
