ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
شاہ سلمان نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔
