لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے عید پر دھوتی پہن کر ویڈیو شیئر کی، جو تنقید کی زد میں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے عید پر دھوتی پہن کر ویڈیو شیئر کی، جو تنقید کی زد میں آگئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی ظفر نے عید کے موقع پر اہم پیغام کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔
60 لاکھ سے زائد انسٹا فالوورز رکھنے والے گلوکار نے پودوں کو پانی دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور لکھا کہ پودوں کو پانی دینا مت بھولیں۔
عید کے موقع پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں علی ظفر نے گلابی و پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ اسکرٹ نما لاچا یا دھوتی طرز کا لباس پہن رکھا تھا۔ تاہم گلوکار کا یہ منفرد عید لباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا۔
