بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے کیس، سپریم  کورٹ نے جیل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کرلیا

چپ ٹیک Jul 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے کیس میں سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ کتنی اور کب ملاقاتیں ہوئیں جامع رپورٹ جمع کرائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کو میڈیا ٹاک نہ کرنے کی یقینی دہانی کرائی گئی تھی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ہے، ہائیکورٹ کے متفقہ آرڈر کیخلاف اپیل نہیں ہوسکتی ۔

سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ سے ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ اور ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے جیل انتظامیہ کو 3ہفتے میں تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سفارش کریں

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں