اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے اسلام آباد دھماکے کے بعد کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی خبروں کے بیچ دورہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے اسلام آباد دھماکے کے بعد کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی خبروں کے بیچ دورہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایس ایل سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورڈ کو آج صبح ٹیم مینجمنٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ قومی ٹیم کے کچھ ارکان جو فی الحال پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، نے حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کی درخواست کی ہے۔اس پیش رفت کے بعد، ایس ایل سی نے فوری طور پر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور متعلقہ حکام کے قریبی تعاون سے تمام خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جا رہا ہے تاکہ دورے پر موجود ہر فرد کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔