لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔ کچہریوں،

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔
’’آئی این پی ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کی زیرِ نگرانی اہم روٹس و مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، عدالتی کمپلیکسز، چینی پروجیکٹس و رہائش گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکیسز کی سیکیورٹی کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا ججز، بارز، متعلقہ اداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ۔
آئی جی پنجاب عثمان انورنے بتایا ہے کہ عدالتی کمپلیکسز آنے والی گاڑیوں کے لیے سٹیکرز سکیم نافذ کر دی گئی، ججز کی گزرگاہوں کی سرچ اینڈ سوئیپنگ روزانہ کی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
