تیری آواز میں ڈر بولتا ہے۔۔۔

جیسے دریا میں گہر بولتا ہےسات پردوں میں ہنر بولتا ہے تیری خاموشی سے دہشت ہے عیاںتیری آواز میں ڈر بولتا ہے جاگ اوروں کو جگانے کے لیےبول جس طرح گجر بولتا ہے

Nov 20, 2025 IDOPRESS

جیسے دریا میں گہر بولتا ہے


سات پردوں میں ہنر بولتا ہے

تیری خاموشی سے دہشت ہے عیاں


تیری آواز میں ڈر بولتا ہے

جاگ اوروں کو جگانے کے لیے


بول جس طرح گجر بولتا ہے

دل کی دھڑکن سے لرزتا ہے بدن


اپنی وحشت میں کھنڈر بولتا ہے

یہ وہی ساعت‌ بیداری ہے


جب دعاؤں میں اثر بولتا ہے

ہو گیا رنگ سخن سے ظاہر


شعر میں خون جگر بولتا ہے

کلام :سیف الدین سیف

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں