کراچی(آئی این پی)ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا

کراچی(آئی این پی)ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری نے درخواست دائر کر دی۔شہری فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءمیں تاخیر اور سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے راج کے خلاف موقف اختیار کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو لائسنس کے لیے طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاہور میں پنجاب حکومت کے نافذ کردہ جدید نظام کی طرح کراچی میں بھی لائسنس کے نظام میں بہتری اور جدت لائی جائے۔
مزید استدعا کی گئی ہے کہ کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو آسانی اور شفافیت فراہم ہو۔درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔
