لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کیلئے2 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، آئیں پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن الیون میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل ہونگی۔ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفر آباد ممکنہ شہروں میں شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کررہی ہے۔
