ٹرمپ کا روس، یوکرین جنگ روکنے کیلئے امن منصوبہ  سامنے آگیا 

واشنگٹن، کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو امریکا کی جانب سے روس کیساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امن منصوبے کا

Nov 21, 2025 IDOPRESS

واشنگٹن، کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو امریکا کی جانب سے روس کیساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امن منصوبے کا مسودہ موصول ہوگیا ۔ترجمان کے مطابق زیلنسکی جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس مجوزہ منصوبے پر بات چیت کریں گے۔

وائٹ ہائو س کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق پیش رفت کا مرکز وہ امن تجویز ہے جسے امریکی وزیر خارجہ روبیو اور اسٹیوو ٹکوف نے تیار کیا ہے، اور جس پر اس وقت روس اور یوکرین دونوں سے مشاورت جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اچھی اور متوازن تجویز ہے جو دونوں فریقوں کیلئے قابلِ قبول ہونی چاہیے، اور بات چیت مستقل طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں