اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے ڈیڑھ سال میں مجھ پر بہت الزامات لگے لیکن مجھے ہزیمت کا سامنا نہیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے ڈیڑھ سال میں مجھ پر بہت الزامات لگے لیکن مجھے ہزیمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔
پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کئی بار گزارش کی مجھے وکالت کی طرف لوٹنے دیں، بانی چیئرمین کی مہربانی ہے کہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوگا، اپنی ذمے داری نبھاتا رہوں گا، یہ کوئی دور کی بات نہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک نیا حوصلہ اور عزم لے کر آئے ہیں ان شا ءاللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے ،عمران خان کو ان پر اعتماد ہے۔
سہیل آفریدی ایک نیا حوصلہ اور عزم لے کر آئے ہیں ان شا ءاللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے _ عمران خان کو ان پر اعتماد ہے
سلمان اکرم راجہ pic.twitter.com/PbU2nOl22T
— Aitzaz Baloch (@aitzazbaloch904) December 1,2025
