اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد حزب اختلاف اور چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے ہم شریف ہوں گے لیکن اتنے لاعلم نہیں کہ یہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد حزب اختلاف اور چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے ہم شریف ہوں گے لیکن اتنے لاعلم نہیں کہ یہ سمجھ نہ سکے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ کس نے ڈالا اور یہ غیر آئینی ترامیم کون لارہا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم جمور کے اس سلوگن کو تمام تر مراعات پر فوقیت دیتے ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دے کر ہم کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔8 فروری کو ہم نے علامتی طور پر اس لیے منتخب کیا کیونکہ اسی دن عوام کے ساتھ ظلم ہوا۔ عمران خان کی پارٹی کا مینڈیٹ چھینا گیا اور اقلیتی نشستیں خیرات کی طرح بانٹ دی گئیں۔ اگر واقعی جمہوری مزاج ہوتا تو سیاسی جماعتیں ان نشستوں کو لینے سے انکار کر دیتیں۔ لاکھوں لوگ اگر منظم ہوں تو کوئی انہیں نہیں روک سکتا. لنڈی کوتل، چارسدہ، مردان، کوئٹہ، ژوب، لورالائی یا کراچی ، نظم و ضبط ہو تو طاقت خود بولتی ہے۔ اگر کسی کو ظلم سے محبت ہے تو بیشک ہمارے ساتھ شامل نہ ہوں۔
ہم شریف ہونگے لیکن اتنے لاعلم نہیں کہ یہ سمجھ نہ سکے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ کس نے ڈالا اور یہ غیر آئینی تراميم کون لارہا۔ ہم جمور کے اس سلوگن کو تمام تر مراعات پر فوقيت دیتے ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دے کر ہم کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔… pic.twitter.com/mosMXAyTBW
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) January 22,2026
