جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی کرایوں میں بھاری اضافے کا خدشہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیجی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ڈیڑھ

توانائی Mar 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیجی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ڈیڑھ درجن سے زائد ایئر لائنز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 342.32 روپے فی لیٹر ہوگئی جس کے باعث ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کے فضائی کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد جہازوں کے استعمال میں ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 153 روپے 39 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملکی و غیر ملکی ایئر لائینز نے کرایوں میں اضافے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں