لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں گیس بحران کے خدشات بڑھنے کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر شیڈول لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سٹی 42نیوز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں گیس بحران کے خدشات بڑھنے کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر شیڈول لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سٹی 42نیوز کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر کے ساتھ فراہم کی جائے گی، جبکہ دیگر اوقات میں گیس کا پریشر کم کر دیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق سحری میں صبح 2:30 بجے سے لے کر صبح 5 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس دستیاب ہوگی، جبکہ افطاری کے اوقات میں دوپہر 2 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں دن بھر گیس فراہمی کا اعلان کیا تھا، تاہم ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے اور ملکی گیس ذخائر میں کمی کے باعث ایک بار پھر شیڈول لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے کمرشل اور صنعتی سیکٹر میں گیس کی بندش کا خدشہ ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔
گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کرنے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گیس کا استعمال کریں تاکہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
