کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش برداشت نہیں کریں گے: پاکستانی مندوب

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی

توانائی Mar 11, 2026 IDOPRESS

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارت، افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کرپاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

’’جیو نویز ‘‘ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے، بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں