ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عید الفطر کا سب سے

توانائی Mar 19, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کیلئے دعائیں کی گئیں، بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں