ہم چاہتے ہیں فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو: صدر فیفا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم  چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول

توانائی Mar 20, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔

فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں