لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران پر جنگ مسلط کرنے کے بعد برطانیہ پر اقتصادی اثرات ظاہر ہونے لگے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران پر جنگ مسلط کرنے کے بعد برطانیہ پر اقتصادی اثرات ظاہر ہونے لگے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جنگ شروع ہونے سے پہلے اقتصادی تجزیہ کاروں نے شرح سود میں کمی کی پیشگوئی کی تھی۔
شرح سود میں کمی سے لاکھوں افراد کو مارگیج کی ماہانہ ادائیگی کی رقم میں بچت ہوتی، تاہم جنگ کے سبب رواں برس شرح سود میں کمی کے حوالے سے غیریقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور ساتھ ہی اضافہ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
