2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے متاثرہ ملک قرار پایا ہے، جہاں خطرناک باریک ذرات پی

توانائی Mar 24, 2026 IDOPRESS

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے متاثرہ ملک قرار پایا ہے، جہاں خطرناک باریک ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقرر کردہ حد سے 13 گنا تک زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

رائٹرز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ایئر نے منگل کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال صرف 13 ممالک اور خطے ایسے تھے جہاں اوسط PM2.5 کی سطح ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مقررہ حد 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رہی، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 7 تھی۔

جن ممالک میں فضائی آلودگی عالمی معیار کے مطابق رہی ان میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا اور پاناما شامل ہیں۔

دوسری جانب لاؤس، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ لا نینا موسم کے باعث زیادہ بارشیں اور تیز ہوائیں قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 75 ممالک میں PM2.5 کی سطح کم ہوئی جبکہ 54 ممالک میں آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں