وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ کراچی متوقع، اہم ملاقاتیں شیڈول

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کا

توانائی Mar 25, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گورنر کی تقرری کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ کراچی ہوگا، یہ دورہ حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے دوران وہ شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے، جبکہ مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں شہر کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں