اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کلثوم نواز کی لاش کا مذاق اُڑانے والے عمران خان اور اُن کا خاندان مکافات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کلثوم نواز کی لاش کا مذاق اُڑانے والے عمران خان اور اُن کا خاندان مکافات عمل کا شکار ہے انتقامی کارروائی کا نہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا 190 ملین پاؤنڈ کی چوری میں سزایافتہ مجرم کی بہنیں آج عورت کارڈ کھیل رہی ہیں اور پوری پی ٹی آئی عورت عورت کر رہی ہے کیا یہ آسیب زدہ فرقہ یہ بھول گیا ہے کہ کلثوم نواز بھی کسی کی بہو بیٹی تھی ، مریم نواز بھی کسی کی بیٹی تھی ، فریال تالپور بھی کسی بہن تھی ۔ افشاں ، حاجرہ طیبہ گل ، غریدہ فاروقی، ثنا مرزا یہ سب بھی بیٹیاں تھیں۔ میڈیا سٹنٹ مارنے سے پہلے اپنے ماضی پر بھی ایک نظر ڈال لیا کریں قانون توڑوگے سڑک بند کرگے تو قانون حرکت میں آئیگا۔
کلثوم نواز کی لاش کا مذاق اُڑانے والے عمران اور اُنکا خاندان مکافات عمل کا شکار ہے انتقامی کارروائی کی نہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کی چوری میں سزایافتہ مجرم کی بہنیں آج عورت کارڈ کھیل رہی ہیں اور پوری پی ٹی آئ عورت عورت کر رہی ہے کیا یہ آسیب زدہ فرقہ یہ بھول گیا ہے کہ
کلثوم نواز بھی…
— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) November 19,2025
