لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویں اور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے بھی اسلامی تحریکوں کے قائدین بھی بڑی تعداد میں اجتماع میں شریک ہوں گے ۔جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عا م ملک و قوم کے لئے امید کے نئے چراغ روشن کرے گا۔ ابراہم معاہدہ پر دستخط، ٹرمپ کا امن منصوبہ اور دوریاستی حل قبول کرنا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ فلسطین پر ایک بار پھر برطانوی سامراج کا تسلط قبول نہیں۔ پاکستان کسی جرنیل، بیوروکریٹ یا کسی اور طاقتور شخصیت کا نہیں، 25 کروڑ غیور عوام کا ہے۔ ہم نے سلامتی کونسل میں امن منصوبے پر پاکستان کے ووٹ ہی کی مخالفت کی ہے۔اس منصوبے کو فلسطین کی اصل قیادت نے بھی مسترد کیا ہے۔
