راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں سکیورٹی فورسز نے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ پاک فوج کے

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں سکیورٹی فورسز نے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
