ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ اور سلور دونوں تمغے اپنے نام کر لیے۔

سورس: File
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ اور سلور دونوں تمغے اپنے نام کر لیے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے وطن کی نمائندگی کی۔
اردو نیوز کے مطابق بدھ کے روز مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 75.44 میٹر، دوسری میں شاندار 83.05 میٹر، تیسری میں 82.48 میٹر جبکہ چوتھی کوشش میں 77.06 میٹر تک نیزہ پھینکا۔ ارشد کی 83.05 میٹر کی بہترین تھرو انہیں گولڈ میڈل دلانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔
دوسری جانب یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا، یوں جیولن تھرو میں پاکستان نے ٹاپ دو پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔
