لاہور ہائیکورٹ کی سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیلا گنبد پراجیکٹ میں تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کو خوش آئند قرار دے دیا، عدالت نے سڑکوں پر

Nov 21, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیلا گنبد پراجیکٹ میں تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کو خوش آئند قرار دے دیا، عدالت نے سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہاولپور میں اس وقت سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہو رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ ہیوی ٹریفک ہے، سڑکوں پر ابھی بھی دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آتی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں