اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض کو مستردکرتے

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق حکومت نے محموداچکزئی کا نام اپوزیشن لیڈرکیلئے بھیجنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہیپ عامر ڈوگرکو خط لکھ ا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے محمود خان اچکزئی کے نام کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد یہ نام دیا گیا تھا اور دوبارہ مشاورت کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ محمود اچکزئی آئینی طور پر اسمبلی کے رکن ہیں، اس لئے ان کے نام پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں بنتا۔عامر ڈوگر نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست دو ماہ سے خالی تھی اور اس دوران 27 ویں ترمیم بھی پاس کرائی گئی، یہ پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے اور حکومت کو اس معاملے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط کا جواب دیا جائے گا، لیکن فیصلہ محمود خان اچکزئی کے نام پر برقرار رہے گا اور اسے تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
