فیڈرل کانسٹیبلری  نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ، ہمیں اس فورس پر فخر ہے : محسن نقوی

شب قدر قلعہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج

سائنس Dec 3, 2025 IDOPRESS

شب قدر قلعہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔کمانڈنٹ ایف سی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔


‎وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ آپ کے حوصلے، عزم اور اس ملک کے خدمت کے جذبے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ آپ فیڈرل کانسٹیبلری میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کے عملی نمائندے اور نئے دور کے پہلے سپاہی ہیں۔ فرنٹئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری بن چکی ہے اور اس فورس کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ فورس اپنے ورثے، اپنے روایات اور اپنے کردار کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہی ہے اور اس فورس نے ہمیشہ بدلتے ہوئے حالات اور سیکیورٹی چیلنجز کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالا ہے۔ یہ فورس دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، سرکاری تنصیبات کی حفاظت، قومی منصوبوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی ذمہ داریوں میں ہمیشہ صف اول رہی ہے۔ ‎بڑھتے ہوئے کردار کیلئے ضروری تھا کہ اس فورس کا قانونی ڈھانچہ بھی جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس تبدیلی کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیر تھیں اور مجھے فخر ہے کہ فیڈرل حکومت اور ہماری وزارت نے اس مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور نئے آرڈیننس کی صورت میں تاریخی فورس کو جدید، مضبوط اور مؤثر قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ایف سی کے شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولتیں ملیں ۔ نیا شہداء پیکج اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اس فورس کے شہداء کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔


‎ہمیں اس فورس پر فخر ہے چاہے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو، سرکاری تنصیبات کی حفاظت ہو یا کسی مشکل صورتحال میں امن و امان کی بحالی - فیڈرل کانسٹیبلری نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج یہاں کھڑے نوجوان پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کی Dedicated Riot Control Wing کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی ذمہ داری ہے آپ کا ہر عمل ریاست کے وقار، قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کی نمائندگی کرے گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔ انسپکٹر جنرل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ آج کی شاندار پریڈ، اعلیٰ کارکردگی اور اس تقریب کے بہترین انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فیڈرل کانسٹیبلری ترقی کی نئی راہیں طے کرے گی۔


‎آپ نئی ذمہ داری کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔


‎پاس آؤٹ جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں