اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے اس حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ،حکومت بااختیار وہ ہوتی ہے جس کے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے اس حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ،حکومت بااختیار وہ ہوتی ہے جس کے ساتھ عوام ہو ،یہ بے بس لوگ ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا طاقت کسی اور کے پاس ہے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ جو ان کو لانے والے ہیں وہ اس لیے انہیں نہیں لائے کہ یہ فیصلے کریں۔ جس طرح ہم بے بس ہیں، اسی طرح یہ حکومت بھی بے بس ہے۔لانے والے ان کو فیصلوں کے لئے نہیں لائے، بلکہ اس لئے لائے ہیں کہ اپنی بات منوائیں اور اپنے کام کروائے جائیں۔
اس حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں حکومت بااختیار وہ ہوتی ہے جس کے ساتھ عوام ہو یہ بے بس لوگ ہیں ،طاقت کسی اور کے پاس ہے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ جو ان کو لانے والے ہیں وہ اس لیے انہیں نہیں لائے کہ یہ فیصلے کریں۔ جنید اکبر خان pic.twitter.com/DSwahJ9Y8w
— PTI (@PTIofficial) December 2,2025
