نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ مارکیٹ کو جمعرات کو مسلسل چوتھے روز شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سرمایہ

سورس: AI Image
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ مارکیٹ کو جمعرات کو مسلسل چوتھے روز شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ صرف چار تجارتی سیشنز میں بی ایس ای سینسیکس مجموعی طور پر 1,581 پوائنٹس گر چکا ہے جبکہ نفٹی 1.7 فیصد کمی کا شکار ہوا ہے۔ تازہ ترین سیشن میں سینسیکس 780.18 پوائنٹس یا 0.92 فیصد کمی کے بعد 84,180.96 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 50 میں 263.90 پوائنٹس یا ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 25,876.85 پر آ کر بند ہوا۔
اگرچہ یہ بل ابھی قانون سازوں سے منظور نہیں ہوا، تاہم امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے مطابق اسے آئندہ ہفتے ووٹنگ کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسی خدشے نے بھارتی مارکیٹ میں بے چینی کو مزید بڑھا دیا ہے، کیونکہ روسی تیل پر انحصار کرنے والی بھارتی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کار فی الحال رسک لینے کے موڈ میں نہیں اور یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل فروخت دیکھی جا رہی ہے۔
