ٹرمپ کے نیتن یاہو کو معاف کرنے کے مطالبے پر اسرائیلی صدر کا رد عمل آ گیا

تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹرمپ کے نیتن یاہو کو معاف کرنے کے مطالبے پر اسرائیلی صدر کا رد عمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی

سائنس Mar 9, 2026 IDOPRESS

تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹرمپ کے نیتن یاہو کو معاف کرنے کے مطالبے پر اسرائیلی صدر کا رد عمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے پر کہ ’’وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو معاف کر دیا جائے تاکہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر پوری توجہ دے سکیں‘‘واضح الفاظ میں گفتگو کی ہے ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل ’’فاکس نیوز‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے کہا کہ’’ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے جہاں تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ ملک کا عدالتی نظام آزاد ہے اور قانونی معاملات اپنے طے شدہ طریقۂ کار کے تحت چلتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کو قانونی مقدمات سے چھٹکارا ملنا چاہیے تاکہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ کے بیان کو اسرائیلی نظامِ انصاف کی خودمختاری پر زور دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں